رمضان المبارک کیلئے  سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

رمضان المبارک کیلئے  سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری
کیپشن: Working hours of government offices continue for Ramadan

 ایک نیوز:رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری  کردیاگیا ۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق  ہفتے میں 5روز کام کرنے والے دفاتر سوموار سے جمعرات صبح 9سے 3بجے تک کھلے رہیں گے ،جمعہ کو دفاتر کے اوقات صبح 9بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے ۔

ہفتے میں 6روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک ہوں گے ۔