ویب ڈیسک:سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کر دی ہے، سعودیہ کی سدیر، تمیر رسد گاہوں اور جامعہ مجمعہ سے رمضان کے چاند دیکھا گیا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا تھا مملکت کے تمام شہروں میں لوگ رمضان کا چاند دیکھیں بالائی علاقوں میں رہنے والے خاص طور پر اہتمام کریں۔
روایت کے مطابق جو افراد چاند دیکھتے ہیں وہ اپنےعلاقے کے قریب ترین عدالتی مرکز کو مطلع کرتے ہیں اور چاند دیکھنے والوں سے شہادت طلب کی جاتی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ برونائی میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا، ملائشیا اور پاکستان میں بھی اتوار دو مارچ کو یکم رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔