ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی   

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی   
کیپشن: Big drop in LPG price

ایک نیوز: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی  کردی ، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی  کی قیمت میں 6روپے 15پیسے کمی ہوئی، ایل پی جی کی نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کے  گھریلو سیلنڈر  کی قیمت میں 72روپے 54 پیسے کمی  ہوئی، ایل پی جی گھریلو سلنڈر  کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے مقرر ہوگئی۔   

اوگرا   حکام کا  کہنا ہے  کہ  ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق کل سے ہو گا ۔