سابق کپتان معین خان کشمیرسپریم لیگ سے منسلک ہوگئے 

سابق کپتان معین خان کشمیرسپریم لیگ سے منسلک ہوگئے 
کیپشن: Former captain Moin Khan joined the Kashmir Premier League

ایک نیوز: سابق کپتان معین خان نے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز لیگ کو جوائن کرلیا ۔ 

 کشمیر سپریم لیگ کے پہلے ایڈیشن کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، ایونٹ رواں برس مئی جون میں مظفرآباد، فیصل آباد اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔  

کراچی کے مقامی ہوٹل میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی ،جس میں سابق کرکٹرز اور کے ایس ایل کے چیئرمین مسعود احمد خان سمیت دیگر نے شرکت کی،سابق کپتان معین خان بھی کشمیرسپریم لیگ سے منسلک ہوگئے، انہوں نے بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز لیگ کو جوائن کرلیا ۔ 

اس موقع پر معین خان کا کہنا تھا کہ کشمیر سپریپ لیگ کو ایک بڑا برانڈ بنائیں گے، لیگ تب کامیاب ہوگی جب کھلاڑیوں کو پیسے ملیں گے، اس لیگ میں کھلاڑیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے کہا وسیم اکرم، شاہدآفریدی جیسے بڑے کھلاڑی بھی اس لیگ سے جڑے ہوئے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لیگ بڑا پیمانے پر ہوگی، لیگ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا،لیگ سے کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بھی شامل کریں گے۔ 

کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان نے خطاب میں کہا کہ لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے لیجنڈری کھلاڑیوں کو اس میں شامل کیا ہے،، وسیم اکرم، شاہدآفریدی اور معین خان کے ہونے سے بہت فائدہ ہوگا،، لیگ کا مقصد ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے،، دنیا کو کشمیر کا مثبت چہرہ بھی دکھانا ہے ۔ 

تقریب کے  اختتام پر  فرنچائز کوٹلی کنگز کی فروخت کے بھی معاہدے پر دستخط ہوئے ۔