ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری  

Feb 28, 2025 | 15:55 PM

ایک نیوز: رمضان المبارک  کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ جاری ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔  

ادارہ شماریات کے مطابق  ایک ہفتے  کے دوران  مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کی گئی ،  سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.32 فیصد رہی، 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔  

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں   ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 6 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، کیلے کی فی درجن قیمت 14 روپے بڑھ گئی، انڈے فی درجن 15 روپے تک مہنگے ہوئے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک کا اضافہ  ہوا،  چینی کی فی کلو قیمت 2 روپے 41 پیسے بڑھ گئی، چاول، آلو، پیاز، گوشت، تازہ دودھ، دال مسور، دال مونگ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔  

ایک ہفتے کے دوران چائے پتی کا 190 گرام پیکٹ 34 روپے 41 پیسے سستا ہوا، بریڈ کی قیمت میں ایک روپیہ 83 پیسے کمی ہوئی، دال ماش 5 روپے 41 پیسے فی کلو سستی ہوئی، لہسن فی کلو 7 روپے 9 پیسے سستا ہوا، گندم کا آٹا،گھی اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، جبکہ دہی،نمک،شٹرنگ،کپڑوں سمیت 21 اشیاء کے دام مستحکم بھی رہے ۔  

مزیدخبریں