نوشہرہ دھماکا،صدر مملکت ،وزیراعظم    سمیت دیگر شخصیات کی مذمت  

نوشہرہ دھماکا،صدر مملکت ،وزیراعظم    سمیت دیگر شخصیات کی مذمت  
کیپشن: Condemnation of Nowshera blast, President, Prime Minister and other personalities

 ایک نیوز: نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا ہو گیا جس میں مولانا سمیع الحق   مرحوم  کے صاحبزادے مولانا حامد الحق سمیت  4 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں ، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم محمد شہبا زشریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر خیبر پختونخواہ نے مذمت اوراظہار افسوس کیا ہے۔  
  صدر مملکت :

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے بم دھماکے شدید الفاظ میں مذمت کی، آصف علی زرداری نے مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر شہداء کے بلندی درجات اور دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ 

وزیراعظم : 

وزیراعظم شہبازشریف نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بزدلانہ اورمذموم کارروائیاں دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کو پست نہیں کرسکتیں، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب :

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھماکے کی شدید مذمت کی بم دھماکا میں زخمی نمازیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعدبم دھماکا کھلی دہشت گردی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے ،پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔

گورنر کے پی کے :

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے ، صوبائی حکومت کی نااہلی اور ملی بھگت کا خمیازہ نہ جانے کب تک صوبہ بھگتے گا ، صوبہ میں دہشت گردوں کو بسانے والے حکمرانوں سے نجات انتہائی ضروری ہے۔