اسرائیل کیساتھ بات اور جنگ کیلئے تیار ہیں،اسماعیل ہنیہ

Feb 28, 2024 | 23:33 PM

ویب ڈیسک:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں
ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے بات چیت میں نرمی صرف فلسطینیوں کی جانوں کی خاطر ہے، حماس فلسطینیوں کے دفاع کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔مسلم دنیا اور پڑوسی ممالک کی ذمہ داری ہےکہ وہ شمالی غزہ میں قحط کی اسرائیلی سازش روکیں۔
 انہوں نے اپیل کی کہ مغربی کنارے، بیت المقدس کے فلسطینی یکم رمضان کو مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کریں۔اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کا محاصرہ غزہ کے محاصرے کی طرح ناقابل قبول ہے، غزہ کی حمایت کرنے والی مزاحمتی قوتیں الاقصیٰ کے لیے بھی اپنی جنگ تیز کریں۔

مزیدخبریں