ملک کی سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں ،بلاول بھٹو 

Feb 28, 2024 | 23:21 PM

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔

پی پی چئیرمین بلاول بھٹو کا نامزدوزیراعظم شہبازشریف کے عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاہ وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں دعوت دی ۔تمام ارکان سامنے بیٹھے ہیں جو الیکشن لڑ کر آئے سب کو معلوم ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل میں ہے ۔ پاکستان کی عوام بھی مشکل میں ہے ۔معاشی بحران ہے اور معاشرے میں تقسیم بڑھتی جا رہی ہے ۔تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے ۔سب محنت کریں گے اور کو شش کریں گے کہ پاکستان کو ان مسائل سے نکالا جائے ۔ہمیں میثاق معیشت پر کام کرنا چاہیے ۔ہماری تجویز ہے کہ قومی مفاہمت پر بھی کام کریں ۔ہم جانتے ہیں کہ ملک میں ایسے سیاستدان ہیں جن کی سیاست نفرت پر مبنی ہے ۔وہ اس معاشرے کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ تجویز ہے کہ قومی مفاہمت میں تمام سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جائے ۔ہم پارلیمان اور جمہوریت کو فعال بنا سکتے ہیں اور اس تقسیم اور بحران کو حل کر سکتے ہیں ۔نئی پارلیمان کو انتخابی اور آئینی اصلاحات کا چیلنج قبول کرنا چاہیے اور حکومت کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کریں ۔اگر یہ کر لیتے ہیں تو آپ تاریخ کے کامیاب وزیراعظم ہونگے ۔

 

مزیدخبریں