اتحادیوں جماعتوں کی فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،مفاہمت کی دعوت دیدی

اتحادیوں جماعتوں کی فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،مفاہمت کی دعوت دیدی
کیپشن: اتحادیوں جماعتوں کی فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،مفاہمت کی دعوت دیدی

ایک نیوز:مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، قومی مفاہمت کی دعوت دیدی۔

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی،ق لیگ،باپ،آئی پی پی ،ق لیگ کے قائدیناحسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق، رانا تنویر، یوسف رضاء گیلانی، خورشیدشاہ، نوید قمر ،صادق سنجرانی، خالد مگسی، سینیٹر عبدالقادر، آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان،چودھری سالک حسین  نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

ملاقات میں جےیوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسعد محمود، مفتی مصباح الدین،اسلم غوری، حافظ حمداللہ، عثمان بادینی، نور عالم خان  بھی موود تھے ۔ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔

 مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے فضل الرحمان کو کہا کہ  مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتیں اپوزیشن کو بھی ساتھ لیکر آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

سپیکر کے امیدوار سردار ایاز صادق کا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ووٹ کے سلسلے میں حاضر ہوئے تھے۔سیاسی جدوجہد میں اکھٹے رہے ہیں ۔ہم نے مولانا سے درخواست کی حکومت سازی میں ہمارا ساتھ دیں۔صدر ،وزیر اعظم سپیکر اور دیگر عہدوں پر ووٹ دیں۔مولانا کے تحفظات ہیں ہم یہ تحفظات دور کریں گے۔ان سے ملاقاتیں جاری رہیں گے۔وہ سوچ کر جواب دیں گے۔مولانا کے ہم سے نہیں حالات پر تحفظات ہیں۔