نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی جماعتوں کےاعزاز میں عشائیہ

 نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی جماعتوں کےاعزاز میں عشائیہ
کیپشن:  نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی جماعتوں کےاعزاز میں عشائیہ

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےاتحادی جماعتوں کی قیادت اور نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ  دیاگیا۔

 نامزد وزیراعظم شہباز شریف کے عشائیہ میں نامزد صدر آصف علی زرداری،   پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، پارٹی ارکان کے وفد ،بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بی اے پی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مگسی،مسلم لیگ (ق) کے سینئر راہنما سالک حسین،استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، آئی پی پی اور  ق لیگ کے نومنتخب ارکان نے شرکت کی ۔

نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزدگی، آصف علی زرداری کو صدر کے منصب پر نامزدگی پر مبارک پیش کی۔