ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ایچ اے کو مسیحی برداری کے تہوار ایسٹر کی تیاری کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔ڈی جی پی ایچ اے نے خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوتفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں پرویز رشید،مریم اورنگزیب،بلال کیانی،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر،ڈپٹی کمشنر لاہوراورڈی جی پی ایچ اے بھی موجود تھے
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہورمیں فلاورفیسٹیول کی ہدایت کی۔لاہور میں رمضان فیسٹیول منعقدکرنے کی تجویز کا جائزہ لیا۔
مریم نواز کاکہنا تھاکہ ا یسٹر کے حوالے سے مسیحی برداری کے علاقوں کوسجایا جائے۔ایسٹر کی تیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، مسیحی برداری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔