ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اچانک میوہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا معائنہ کیا جگہ جگہ رک کر مریضوں سے مسائل معلوم کئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اچانک میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک پہنچی۔ میوہسپتال ایمرجنسی میں 50وہیل چیئر اور سٹریچر مہیا کرنے،بزرگ شبیر شاکر کی توجہ دلانے پر نماز کے لئے جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے مریضوں کی شکایت پر چیسٹ ٹیوب فوری طور پر مہیا کرنے کا بھی حکم دیا۔
مریم نواز شریف کا لوگوں کو روکنے پر سکیورٹی پر اظہار برہمی، کہا میں عوام میں سے ہوں،عوام کو مجھے سے دور نہ کریں اب روکا تو سکیورٹی کو باہر نکال دوں گی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی کے استقبالیہ کاؤنٹر پر داخلہ پرچی کے اجراء کا مشاہدہ کیا۔ آئی سی یو کے مریضوں کی عیادت کی،مریضوں اور لواحقین کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا ۔
مریم نواز شریف نے آئی سی یو میں رانا بشیر احمد،ذوالفقار احمد،نذیر احمداور عبدالرشید سے بات چیت کی ۔راہداری سے گزرتے ہوئے مریدکے سے آئے روحان کو دیکھ کر رک گئیں ۔9سالہ روحان کی جھولے سے گر کربازو کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔مریم نواز نے کہا کہ آپ تو بہادر بچے ہیں،جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیکل وارڈ میں مریضوں کا حال واحوال پوچھا اور ڈاکٹرز سے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ویٹنگ روم میں 2خواتین کوپریشان دیکھ کر رک گئیں،ہسپتال انتظامیہ کوان کے بیمار والد کی بہترین کیئر کا حکم دیدیا۔
ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،کمشنر اور دیگر حکام وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔