ایک نیوز: پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 31ویں پنجاب جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 اختتام پذیرہوگئی۔
پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن میں 3کیٹگرز انڈر 11، 13 اور 15 کے مقابلے کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ میں 96 کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ 200 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لیا۔پنجاب اوپن جونیئر ٹورنامنٹ کے آخری روز فائنل مقابلے کھیلے گئے۔ فائنل مقابلوں میں انڈر 11 میں مصطفیٰ خان، انڈر 13 میں سہیل عدنان اور انڈر 15 میں فصیح الرحمان نے کامیابی حاصل کی۔
ایونٹ کے فائنل مقابلوں میں پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر مامون خان اور نائب صدر محمد منصور بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اسکواش ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر مامون خان کاکہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو پلاٹ فارم فراہم کرنا تھا تاکہ وہ عالمی مقابلوں کے لیے تیار ہوسکیں۔ پنجاب اسکواش ایوسی ایشن نے ہمیشہ اسکواش کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔
نائب صدر محمد منصور کاکہنا تھاکہ ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد جاری رہا تو آنے والے وقت میں پاکستان اسکواش کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔ پاکستان میں اسکوش کی ترقی اور کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنے کیلئے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔