ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے گھرحملہ کیس میں ملوث 12ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کردیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثنااللہء کے گھر پر حملہ کرنے میں ملوث 10 سے زائد ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی ۔
عدالت نے کہا کہ ملزم کے بیان سے کبھی کسی دوسرے ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئی ہیں کوئی ایک کا بتا دیں ۔
سرکاری وکیل کادلائل میں کہنا تھاکہ ملزمان پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کو مقدمے میں کب نامزد کیا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے پولیس کی گاڑیوں اور پولیس ملازمین پر بھی حملہ کیا کانسٹیبل پر تشدد کیا۔
حملہ کیس میں یونس ,محمد اسحاق,,لقمان,حیدر,وقاص امین,ملک شرافت,فیصل,ملک عمر نواز,کاشف ندیم سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔