ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
کیپشن: ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ۔

 ترجمان این ڈی ایم اے  کے مطابق 29 فروری سے 2 مارچ کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔ کراچی حیدرآباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور مردان ملتان سیالکوٹ اور لاہور میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔شدید بارشوں اور برفباری کے باعث بلوچستان خیبر پختونخوا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ متوقع ہے ۔شدید بارشوں اورلینڈ سلائڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں ۔صوبائی اتھارٹیز کو بھی صورتحال کی مکمل نگرانی کرنے کی ہدایت کردی ۔

ترجمان این ڈی ایم  اے کے مطابق ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں میں امدادی ٹیموں اور مشینری کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جائے ۔سیاحوں کی حفاظت کے لیے آگاہی فراہم کی جائے۔ سیاح سفر کے آغاز سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔