آئی جی پنجاب سمیت4آر پی اوز کی تبدیلی کافیصلہ 

Feb 28, 2024 | 19:07 PM

ایک نیوز:آئی جی پنجاب سمیت 4آر پی اوز کی تبدیلی کا فیصلہ،نئے آئی جی ڈاکٹرعثمان انور کیلئے تین افسران کے انٹرویو  کئے گئے۔افسران کو مرحلہ وار تبدیل کیاجائیگا۔

 ذرائع کے مطابق رمضان سے پہلےآئی جی پنجاب سمیت 4آر پی اوز کو تبدیل کیاجائیگا۔اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ رمضان کے  بعد شروع کیا جائے ۔  تاہم  آر پی اوز کو رمضان میں یا اس سے قبل تبدیل کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیلئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ شامل ہیں ان دونوں افسران کی سفارش ممکنہ مشیر قانون و انصاف سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کی ہے جبکہ تیسرے آفیسر کا نام رائے طاہر ہے۔جن چار آر پی اوز کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے ان میں آر پی او راولپنڈی ، آر پی او شیخوپورہ، آر پی او فیصل آباد اور آر پی او سرگودھا شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ وہ کہیں نہیں جارہے انہیں اپنا کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں