ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں فری میڈیسن کی فراہمی کا پلان طلب

 ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں فری میڈیسن کی فراہمی کا پلان طلب
کیپشن:  ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں فری میڈیسن کی فراہمی کا پلان طلب

ایک نیوز :وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں فری میڈیسن کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔ تمام بی ایچ یو اور رورل ہیلتھ سنٹر کی مرحلہ وار ری ویمپنگ کی ہدایت کردی 
مریم نواز کاکہنا تھاکہ میڈیسن کی ہوم ڈیلیوری یکم مئی سے شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔ پتھالوجی لیب سسٹم میں بہتری کے لئے تجاویز طلب کر لیں ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب بھر میں پتھالوجی لیب کا معیار بہتر بنانے کا حکم، پلان بھی طلب کر لیا۔
اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کے لئے سنٹرل پتھالوجی لیب بنانے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا،3 اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کے لئے سفارشات اور تجاویز طلب کرلیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں خالی، متروک اور بند پڑے ہسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست طلب کر لی۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ مفت ادویات عوام کا حق ہے،میڈیسن دینے کا عہد پورے کریں گے۔ پسماندہ اور دور دراز شہروں کے لوگوں کا بھی طبی سہولتوں پر پورا حق ہے۔عوام کو طبی سہولتیں دینا کوئی احسان نہیں، احسان کرنے والا رویہ بدلنا ہوگا۔ ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائین کرکے جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔

مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی، مریم اورنگزیب، خواجہ سلیمان رفیق،عظمیٰ بخاری،بلال کیانی،خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، صحت، فنانس،پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی، پی ڈی ہیپاٹائٹس،ڈی جی ہیلتھ سروسزاور دیگر متعلقہ حکام  نے شرکت کی۔