مریم نواز کااپوزیشن رکن راناآفتاب کی نشست پرجا کر  خیرسگالی کا پیغام

Feb 28, 2024 | 18:38 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخ رقم کردی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد کی نشست پرجا کر خیرسگالی کا پیغام دیا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل مریم نواز نے اپوزیشن رکن راناآفتاب  کی نشست پر چلی گئیں اور جمہوریت عوام اور صوبے کی ترقی کےلئے اپنے عزم کا بھرپور اظہار کیااور توقع کیُ کہ اپوزیشن عوام کے مفادات کےلئے تعاون کرے گی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھاکہ  انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی۔اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے۔یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔

اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

اپوزیشن رکن راناآفتاب احمد خان نے کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے۔

مریم نواز نے جواب دیا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا۔میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔

مزیدخبریں