چین کا بڑا ریلیف،پاکستان کا قرض رول اوورکردیا

Feb 28, 2024 | 18:22 PM

ایک نیوز:چین نے دوستی کا حق اداکردیا، پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا۔
 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال رول اوور پر لیےقرض پر سودکی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے۔ پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔

مزیدخبریں