ایک نیوز:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اے ایس پی شہربانو سے ملاقات،خاتون کو ہجوم سے بچانے پربہادری کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہادر پولیس آفیسر شہر بانو نقوی سے ملاقات کر کے پروفیشنل کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاکہنا تھا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین معاشرے کا انمول حصہ اور ان کا احترام مذہب اور ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے، بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ نڈر آفیسر شہر بانو نقوی نے 26 فروری 2024 کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا تھا۔