ایک نیوز:وفاق میں حکومت سازی کیلئےاتحادیوں نےمجوزہ شیڈول تیارکرلیا۔
ذرائع کےمطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں اسحاق ڈار کے چیمبر میں اہم اجلاس ہوا، اتحادیوں نے حکومت سازی کے تمام مراحل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی۔
ذرائع کےمطابق ن لیگ ، پیپلز پارٹی رہنما اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام نےاجلاس میں شرکت کی، 29فروری کو نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف حلف لیں گے،یکم مارچ کواسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
ذرائع کےمطابق 2مارچ کوا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا، 3مارچ کو وزیراعظم کے انتخاب کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، 4مارچ کو قومی اسمبلی کےنئے وزیراعظم کا انتخاب کیاجائےگا، وزیراعظم بننے کیلئے169 ووٹ درکار ہونگے۔
وفاق میں حکومت سازی،اتحادیوں کامجوزہ شیڈول تیار
Feb 28, 2024 | 16:25 PM