ایک نیوز:خیبرپختونخوااسمبلی کےاجلاس میں خاتون رکن نےلوٹالہرادیا۔
تفصیلات کےمطابق سپیکرمشتاق غنی کی زیرصدارت خیبرپختونخوااسمبلی کاجلاس شروع ہونےسےپہلےہی بدنظمی کاشکارہوگیا۔
ن لیگ کی نو منتخب رکن ثوبیہ شاہد گھڑی اٹھا کر اسمبلی فلور پر کھڑی ہوگئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ثوبیہ شاہد کے خلاف نعرہ بازی کی اور ثوبیہ شاہد پر کاغذ اورلوٹا پھینکا۔
ثوبیہ شاہد نے لوٹا اٹھاکر گھڑی کے ساتھ لہرا دیا،ن لیگی رکن نےلوٹا وزیر اعلیٰ کی کرسی پر رکھاجبکہ اسمبلی اسٹاف نے وزیراعلیٰ کی کرسی سے لوٹا ہٹا کر ثوبیہ شاہد کو منع کردیا۔
اسمبلی اسٹاف کی جانب سے منع کرنے کے بعد ثوبیہ شاہد اپنی نشست پر بیٹھ گئیں۔