مریم نواز کا کرکٹر محمد عامر کی فیملی سے بدتمیزی کے واقعہ پر ایکشن 

Feb 28, 2024 | 12:17 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کرکٹر محمد عامر کی فیملی سے بدتمیزی کانوٹس،مسئلہ حل کروادیا۔
تفصیلات کےمطابق محمد عامر نے سٹیڈیم میں فیملی کے ساتھ پولیس افسران کی بدتمیزی پر مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑی کو فون کیا۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی محمد عامر سے بات کرکے تمام غلط فہمیاں دور کیں ۔محمد عامر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فوری ایکشن پر شکریہ ادا کیا۔

کرکٹرمحمد عامر کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے میری گزارش پر توجہ دی اور اپنے قیمتی وقت میں سے مجھے کال کی ۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی حیثیت میں تمام غلط فہمیاں دور کیں ۔
محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کی کاوش کو سراہتاہوں اور آپ کے نئے سفر میں میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں ۔

مزیدخبریں