شیخ رشیدکانام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر ایف آئی اےکی رپورٹ پیش

شیخ رشیدکانام ای سی ایل میں شامل ،ایف آئی اےکی رپورٹ عدالت میں پیش
کیپشن: Sheikh Rasheed name included in ECL, FIA report presented in court

ایک نیوز:سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکانام ای سی ایل میں شامل کرنےپرایف آئی اےکی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
ایف آئی اےکی رپورٹ کامتن شیخ رشید سمیت28 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کیئے گئے، شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں25 جنوری 2024 کو شامل کیا گیا، شیخ رشید کا نام وفاقی کابینہ کی منظوری سے ای سی ایل میں شامل ہوا۔

رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ  نیب کے مطابق شیخ رشید نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، شیخ رشید نے غیر قانونی طریقے سے رقم منتقلی میں مدد کی، شیخ رشید کے خلاف رپورٹ ای سی ایل کے سیکشن افسر محمد عظیم کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ عدالت نے5 مارچ کو چیئرمین نیب سے جواب طلب کر لیا۔