شہبازشریف کاگوادرکی صورتحال پراظہارتشویش

 شہبازشریف کاگوادرکی صورتحال پراظہارتشویش
کیپشن: Shahbaz Sharif expressed concern over the situation in Gwadar

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ(ن) کےصدر شہبازشریف نےگوادرکی صورتحال پراظہارتشویش کیاہے۔
 نامزدوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ گوادر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر شدید تشویش ہے۔ن لیگ کے بلوچستان کے کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ متاثرین کی فوری امداد کی جائے۔
صدرن لیگ کامزیدکہناتھاکہ ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تباہ شدہ گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔