وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبہ بھرمیں کوڑاکرکٹ کی صفائی کاٹاسک دیدیا

Feb 28, 2024 | 10:54 AM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےضلعی انتظامیہ ا ورمتعلقہ اداروں کوصفائی ستھرائی کیلئےایک ماہ کی مہلت دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ستھراپنجاب پراجیکٹ پرپیشرفت کیلئےاعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

مریم نوازنےایک ماہ کےاندرپورےپنجاب میں کوڑاکرکٹ کی صفائی کاٹاسک ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کودےدیا۔اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں عمل نہیں ہوا، ٹوٹی گلیوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر کھڑا گندا پانی اور ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات ملنی چاہیے۔

مزیدخبریں