مرادعلی شاہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد،گارڈآف آنرپیش کیاگیا

Feb 28, 2024 | 10:37 AM

ایک نیوز:مرادعلی شاہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس آمدپرگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔
  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،سید مراد علی شاہ  نے سلامی لینے کے بعد اپنے فرائض منصبی کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ  نےاپنے تیسرے دورکے پہلے دن امن امان کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سلامی کے بعد چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی سندھ رفعت مختار سے الگ میٹنگ کی ۔
واضح رہےکہ وزیراعلیٰ سندھ کے گارڈ آف آنر میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار ، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں