خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس آج ہوگا ،منتخب نمائندےحلف اٹھائیں گے

Feb 28, 2024 | 10:20 AM

ایک نیوز:خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس آج ہوگا،منتخب نمائندےحلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کےمطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کو116نومنتخب اراکین اسمبلی کانوٹیفکیشن موصول ہواہے۔
خیبرپختونخوااسمبلی میں سنی اتحادکونسل 87سیٹوں کےساتھ پہلےنمبرپرہے،جے یو آئی 9 سیٹوں کیساتھ دوسری اور ن لیگ8 سیٹوں کے ساتھ تیسری جماعت بن گئی ۔پیپلز پارٹی کے حصے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی صرف5 نشستیں آئی ہیں ،جبکہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز2 اورعوامی نیشنل پارٹی ایک نشست جیت سکی۔ 

4 آزادایم پی ایز نے ابھی تک کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ،آزاد ممبران میں پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی شامل ہے۔
پی کے 22اور 91پر امیدواروں کی وفات کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا تھا،پی کے 29 اور پی41 پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن ابھی تک جاری نہیں ہوا ۔
خواتین کی 21 مخصوص نشستوں کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا 4اقلیتی نشستوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری نہیں ہوا۔

مزیدخبریں