ویب ڈیسک:طبی ماہرین نے دل کی بیماری کے عوامل میں وٹامن بی 3 کی جسم میں زیادتی کونقصان دہ قرار دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کلیولینڈ کلینک لرنر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جسم میں پایا جانے والا ایک عام بی وٹامن جسے niacin یا وٹامن بی 3 کہا جاتا ہے کی زیادہ مقدار دل کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔
مطالعے کے سرکردہ مصنف اور سینٹر فار کارڈیو ویسکولر ڈائیگناسٹکس اینڈ پریوینشن کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر اسٹینلے ہیزن نے پریس ریلیز میں کہا کہ وٹامن بی 3 اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق کی تلاش اس تحقیق کا اصل مقصد نہیں تھا۔
وٹامن بی 3 کی زیادتی دل کیلئے نقصان دہ قرار
Feb 28, 2024 | 00:26 AM