شدید سردی سے منگولیامیں لاکھوں جانور ہلاک

شدید سردی سے منگولیامیں لاکھوں جانور ہلاک
کیپشن: شدید سردی سے منگولیامیں لاکھوں جانور ہلاک

ویب ڈیسک:منگولیا میں شدید سردی،برف باری سے 20لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہو گئے۔
منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک سرد موسم ہونا کوئی نہیں بات نہیں، اس دورانیے میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک بھی گر جاتا ہے لیکن رواں سال شدید برفباری کی وجہ سے سردی نے گزشتہ کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
منگولیا  کی وزارت زراعت کے حکام نے پیر کو بتایا کہ ملک میں جاری سرد موسم کی وجہ سے حالیہ سیزن میں 20 لاکھ سے زائد مویشیوں کی بھوک اور تھکن کے باعث  موت ہو گئی ہے۔