ایک نیوز :امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو چینی کمپنیاں اور افراد روس پر پابندیوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں امریکا ان کیخلاف کارروائی سے نہیں ہچکچائے گا۔
امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا قازقستان کے دورے کے موقع پر نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ اگر یوکرین جنگ کی وجہ سے بیجنگ نے روس پر پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو واشنگٹن چینی کمپنیوں اور افراد کے خلاف کارروائی سے نہیں ہچکچائے گا۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اگر چین ماسکو کو کوئی مہلک مدد فراہم کررہا ہے تو یہ بیجنگ اور دنیا کے ملکوں کے تعلقات کیلئے تشویشناک بات ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان مبینہ جاسوس غبارے کے تنازع سے تعلقات کشیدہ ہیں۔