ایک نیوز : اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ کے رکن عبدالحئی دستی کے مظفر گڑھ میں واقع گھر پرکارروائی کی ہے۔ گھر سے 12 کروڑ روپے کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ کے مطابق سابق مشیرپنجاب عبدالحئی دستی کے گھر سے 12 کروڑ روپے کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ رقم مختلف منصوبوں میں بطورکمیشن لی گئی تھی، برآمد رقم میں 14 لاکھ درہم بھی شامل ہیں۔
سہیل ظفرچٹھہ کاکہنا تھا کہ سابق مشیر پنجاب کے گھر سے نوٹ گننے والی مشین بھی برآمد ہوئی، مظفر گڑھ میں چھاپے کے دوران ملزم کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔