رنبیر نے پاکستان میں کام  کا بیان دے کر یوٹرن لے لیا

رنبیر نے پاکستان میں کام  کا بیان دے کر یوٹرن لے لیا
کیپشن: Ranbir took the uterus by giving a statement about work in Pakistan

 ایک نیوز :بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور  نے سعودیہ میں   پاکستان میں کام کرنے کی خواہش  کا اظہار   کرکے  بھارت جاکر   وضاحت پیش کردی۔
گزشتہ برس دسمبر میں رنبیر کپور جدہ میں منعقد کیے جانے والے ایک فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے تھے جس دوران پاکستانی فلم ساز نے  رنبیر کپور  سے سوال کیا کہ اب سعودی عرب کی صورت ہمارے پاس ایک ایسا پلیٹ فارم موجود ہے جو دو فلم انڈسٹری کو جوڑسکتا ہے، میرے پاس آپ کیلئے ایک فلم ہے کیا آپ پاکستان کیلئے کام کرنا پسند کریں گے؟

اس پر رنبیر نے حامی بھرتے ہوئے کہا تھا کہ میں  کام کرنا پسند کروں گاکیوں کہ فنکاروں کیلئے کوئی حدود متعین نہیں ہے۔

رنیبر کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں پیش کرتے ہوئے انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ اتھا جس پر اب رنبیر نے وضاحت دی ہے۔

 رنبیر کا کہناتھا کہ میرے  بیان کو غلط سمجھا گیا، میں ایک فلم فیسٹیول میں شریک ہوا تھا جہاں بہت سے پاکستانی فلم ساز موجود تھے جن کے سوال پر میں کوئی تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہتا تھا۔آرٹ آرٹ  ہے لیکن  میرے لیے کوئی بھی چیز میرے  وطن سے بڑھ کر نہیں ہے۔