شرمیلا ٹیگور کی 12 سال بعد اسکرین پر واپسی

شرمیلا ٹیگور کی 12 سال بعد اسکرین پر واپسی
کیپشن: Sharmila Tagore returns to the screen after 12 years

 ایک نیوز :بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور 12 سال بعد اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

شرمیلا ٹیگور آخری بار 2010ء میں ریلیز ہونے والی فلم’بریک کے بعد ‘میں جلوہ گر ہوئیں اور اب وہ منوج باجپائی کی فلم ’گل مہر‘ میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کو پریمیئر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 3 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں فلم’گل مہر‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسکرین پر روایتی دقیانوسی کردار میں نہیں نظر آنا چاہتی، جن کی فلمی شائقین کو پہلے سے ہی سمجھ ہے۔

 شرمیلا ٹیگورکاکہنا تھا کہ لوگ جانتے ہیں ماں یا بھابھی کیسی ہوتی ہیں، میں اس طرح کے معمولی کردار نہیں کرنا چاہتی تھی۔ فلم ’گل مہر‘ میں جو کردار میں نے ادا کیا ہے اس کے بہت سے مختلف روپ ہیں۔

شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے بوڑھے لوگ اور خاص طور پر خواتین نوجوان نسل کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی خواہشات کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔ تو یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ اگر آپ اپنی خواہش کو ترجیح دیتے ہیں تو یہ کوئی غلط بات نہیں ہے۔