اسلام آباد میں پیشی کے بعد عمران خان لاہور پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

اسلام آباد میں پیشی کے بعد عمران خان لاہور پہنچ گئے
کیپشن: After his appearance in Islamabad, Imran Khan reached Lahore

ایک نیوز:اسلام آباد میں کیسزکی پیشی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  لاہور زمان پارک رہائش گاہ پہنچ گئے۔کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔قافلے پرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

واضح رہے کہ  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت  منظور  کرلی۔توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جسے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فوری سماعت کی گئی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی عبوری ضمانت 9  مارچ تک منظور کی ۔ عدالت  نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ 

 دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر سے پولیس کی سکیورٹی بھی غائب ہوگئی ۔مین گیٹ پرصرف 3پولیس اہلکار موجود ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے باہر ضروری سکیوٹری فراہم کررہے ہیں۔