ایک نیوز :شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو فوجی اعزازکےساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی افضل خان شہید کی نماز جنازہ بدرگاہ مردان جبکہ سپاہی عمران اللّٰہ شہید کی نماز جنازہ سرائے سر باجوڑ میں ادا کی گئی۔سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران سمیت شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن یقینی بنانے کےلیے پُرعزم ہے۔مسلح افواج اپنی بھرپور طاقت سے امن کو خراب کرنے والے عناصر کی کوششوں کو ناکام بنائے گی۔