ایک نیوز :بین الاقوامی مارکیٹ میں سوناسستا مگرپاکستان میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوکود مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوا۔ سونا 2 ڈالر سستا ہوکر 1810 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے دام 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہوگئے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 257 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب چاندی کے دام 2080 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔