ایک نیوز: پرانی دشمنی پر پیشی سے واپس جاتے دو سگے بھائی ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ میاں چنوں ،تھانہ صدر کی حدود موسیٰ ورک میں پیش آیا۔ پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق افراد پیشی سے واپس جارہے تھےکہ دونوں بھائیوں کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتولین کے بھائی نے ایک سال قبل ملزمان کے ایک فرد کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔ فائرنگ کرکے ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی, ایس ایچ او اور پولیس نفری پہنچ گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکپتن میں درخواست بازی کی رنجش پر ملزمان نے تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان بری طرح جھلس کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔ نوجوان اکرام کی مخالفین کے ساتھ دیرینہ رنجش چل رہی تھی،اکرام گھر میں سورہا تھا کہ ملزمان نے آکر تیزاب پھینک دیا۔۔زخمی محمداکرم کو لاہور منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں دم توڑ گیا۔واقع پاکپتن کے نواحی گاؤں 349 ای بی میں پیش آیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122 اور کرائم سین کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔وارادت کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر دی ہے۔