لاہور: نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گاڑی سمیت گرفتار

لاہور: نوجوان کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گاڑی سمیت گرفتار

ایک نیوز: فیصل ٹاؤن نجی سٹور کے سامنے لینڈ کروزر سوار نے نوجوان کو تشدد  کا نشانہ بنا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گاڑدن ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ شہری عمر ضیاء کی مدعیت میں تشدد اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔نشے میں دھت ملزم کاشف نے نوجوان کو بیچ سڑک تشدد کا نشانہ بنایا، گاڑی کو ٹھڈے مارے اور گالم گلوچ بھی کی۔نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن عابد علی کا کہنا ہےکہ گاڑی کی نمبر پلیٹس اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نےملزم کی گرفتاری پر گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن ٹیم کو شاباش دی۔ 

واضح رہے کہ محمد کاشف نے نشے کی حالت میں فیصل ٹاؤن میں کار سوار عورتوں کو حراساں کیا ملزم نے شہری عمر ضیا ء کی گاڑی کو ٹھڈے مارے اور گالم گلوچ کی۔ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس۔

  لاہور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-28/news-1677584838-7401.mp4