ایلون مسک دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

Feb 28, 2023 | 16:14 PM

ایک نیوز : ٹوئٹر، اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق نومبر 2021 سے دسمبر 2022 کے دوران ان کی دولت میں 165 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔ یہ کسی بھی شخص کو ذاتی دولت کا سب سے بڑا نقصان تھا۔

اتنے بڑے نقصان کے بعد ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین انسان کا اعزاز چھن گیا تھا۔ جس کے بعد معروف لگژری گروپ LVMH رنارڈ آرناولٹ کے خاندان نے دولت کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

چند ہی ہفتوں بعد ایلون مسک نے عروج سے زوال اور زوال سے دوبارہ عروج پانے کی کہانی کو سچ ثابت کردیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے شیئر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے کہ بعد ایلون مسک کی دولت کا حجم 187 ارن 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئی جب کہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی دولت کا حجم 184 ارب ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ 300 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا تھا جو کہ موجودہ دولت سے کم و بیش 120 ارب ڈالر زائد ہے۔

مزیدخبریں