نارنگ منڈی: پولیس اہلکاروں کی غفلت سے 8افراد کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت

نارنگ منڈی: پولیس اہلکاروں کی غفلت سے 8افراد کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت

ایک نیوز: نارنگ منڈی میں کلہاڑی کے وار کرکے  آٹھ افراد کے قتل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ملزم فیض رسول کو  جیل سے عدالت میں  پیش کیا گیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے  غفلت کے مرتکب  سابق ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کر بری کر دیا  ہے۔ مرتکب  اہکاروں میں سابق ایس  ایچ او تھانہ  نارنگ عبد الوہاب خان ، اے ایس آئی لطیف ٫ اے ایس آئی مشتاق قریشی٫ اے ایس آئی محمد رفیع٫ اے ایس آئی اور تھانہ  محرر عمار الحسن   کو بری کی گیا ہے ۔عدالت  کا کہنا ہےکہ آٹھ افراد کے قتل میں پولیس اہلکاروں پر غفلت کا الزام ثابت نہیں ہو ا ہے۔ تفتیشی رپورٹ  کے مطابق پولیس اہلکاروں کی غفلت سے اٹھ افراد کے قتل  کا واقعہ پیش آیا  تھا۔  ملزم فیض رسول نے آٹھ افراد کو قتل کرنے سے دو روز قبل تین افراد کو زخمی کیا تھا۔  پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی جس کے باعث آٹھ افراد  قتل ہوئے۔ جس کے بعدا نسداد دھشت گردی عدالت نے مرکزی ملزم فیض رسول کیخلاف کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔