ایک نیوز : نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے زمان پارک کے باہر کیمپوں کی صورت میں بلاک سڑک کلئیر کروانے کا حکم دیا تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں پر حملہ کر دیا ۔
زمان پارک کے باہر سٹرک کلئیر کروانے کے لیے مدثرچوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں سے مذاکرات کئے اور انہیں فوری سڑک سے کیمپ ہٹانے کا حکم دیا جسکے بعد اکثر کیمپ اتار دئیے گئے ۔
کیمپ اتارنے کے بعد پولیس نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے دور میں لگائی گئی اضافی سکیورٹی اور 221 جدید گنز بھی واپس منگوا لیں
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں اب صرف اتنی سکیورٹی ڈی جائے گی جتنی ایک سابق وزیر اعظم کو قانون کے مطابق دی جاتی ہے۔