کراچی: شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور بھتیجا گرفتار

کراچی: شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور بھتیجا گرفتار

ایک نیوز: کراچی زمان ٹاون  ابوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کےقتل میں ملوث بیوی اور بھتیجے کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق  زمان ٹاون  ابوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر  آنچر کے قتل میں ملوث بیوی اور مقتول بھتیجے کو گرفتار کر لیا ہے۔کورنگی میں آنچر کو 12 فروری کو گھر میں چھری کے وار کر کے  قتل کیا گیا تھا۔ابتدائی طور پر ملزمہ نے پویس کو گمراہ کیا تھا اور پولیس کو بتایا تھا کہ پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ آنچر کو پلاٹ پر قبضے کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے اور  تین ملزمان کو بھی مقدمے میں نامزد کروائے گئے ہیں۔  واقعاتی شواہد اور شک  کی بنا پر  ملزمہ   کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ شوہر کے قتل کے لیئے ملزمہ نے شوہر کے بھتیجے علی گل کو  حیدر آباد سے بلوایا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-02-28/news-1677580087-5705.jpeg\