اے این ایف کی کارروائی، کوئٹہ سریاب روڈ پر کار سے 40 کلو چرس برآمد  

اے این ایف کی کارروائی، کوئٹہ سریاب روڈ پر کار سے 40 کلو چرس برآمد  

 ایک نیوز:  اے این ایف نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 40 کلو چرس برآمد  کر لی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق   کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 40 کلو چرس برآمد  کی گئی ہے جس میں  قلع عبداللّہ کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیا ہے۔ اے این ایف اور اے ایس ایف کی لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مشکوک بیگ سے 12 کلو ہیروئن برآمد  ہوئی ہےبرآمدشدہ منشیات کچرے میں چھپائی گئی تھی ۔لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر SV 737 سے جدہ جانے والے ملزم کے بیگ سے 3875 نشہ آور گولیاں برآمد  کی گئی ہیں جس میں بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار  ہوا ہے۔ 
پشاور فیز 3 حیات آباد یونیورسٹی روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کار سے 25 کلو 200 گرام چرس اور 18 کلو افیون برآمد کی گئی ہے جس میں پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار  کیا گیا ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔

 اے این ایف نے اسلام آباد ڈی 17  مرکز کے قریب کار سے 108 کلو چرس ،78 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن برآمد کی ہے جس میں  ملوث مظفر آباد کا رہائشی ملزم گرفتار  ہو گیاہے۔ایک اور کارروائی میں اسلام آباد نجی کوریئر آفس پارسل سے 102 گرام آئس اور 74 گرام ہیروئین برآمد  کی ہے۔  ملتان ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 788 سے بحرین جانے والے  ملزم کے پیٹ سے 118 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں۔  اسمگلنگ میں ملوث نارووال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔ اے این ایف نے فیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 9563 جدہ جانے والےملزم کے پیٹ سے 120 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں ملوث ساہیوال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔