لاہور : عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی 

Feb 28, 2023 | 14:03 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی کارکن غنڈہ گردی پر اترآئے۔ زمان پارک کے باہر ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنوں نے انتظامیہ کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی لاہور میں زمان پارک والی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کے ڈنڈہ بردار کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے۔ زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکن ڈنڈے لے کر پہنچ گئے۔ کارکنوں نے بینرز اتارنے کے لئے آنے والی ٹیموں پر حملہ کردیا۔

بتایا گیا ہےک ہ بینر اتارنے والی  ضلعی انتظامیہ کی  ٹیموں پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈنڈے  برسا دیئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث کینال روڈ پر  ٹریفک سست روی کا شکار ہوگئی۔ 

مزیدخبریں