چیف ایگزیکٹو لیسکو عہدے سےمستعفی

چیف ایگزیکٹو لیسکو عہدے سےمستعفی

ایک نیوز: چیف ایگزیکٹو لیسکو  چودھری محمد امین نے استعفے دے دیا۔

ترجمان لیسکو   کے مطابق چودھری محمد امین نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر استعفی دیا ہے۔جس کے بعد شاہد حیدر کو لیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ شاہد حیدر بطور آپریشن ڈائریکٹر لیسکو میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔  چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کی منظوری کے بعد شاہد حیدر کو لیسکو چیف کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف چوہدری محمد امین نے اپنا استعفیٰ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو کو بھجوا دیا۔ چوہدری محمد امین کا استعفیٰ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان کو موصول ہوگیا ہے۔لیسکو چیف محمد امین گزشتہ دور حکومت میں چیف ایگزیکٹو تعینات ہوئے تھے اور ان کے لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اختلافات تھے۔

چودھری امین کا کہنا ہے کہ  بطور لیسکو چیف ہمیشہ کمپنی اور ملازمین کی بہتری اور فلاح کے لئے کام کیا۔ میرے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔اختلافات  کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 

چودھری امین  نے مزید کہا کہ بطور لیسکو چیف میرے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اپنی ٹیم کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشز رہے۔میں چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان کا بہت مشکور ہوں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت خوشگوار رہا۔