فوزیہ وقار کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت تعیناتی

فوزیہ وقار کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت تعیناتی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوزیہ وقار کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری وفاقی محتسبین ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ 2013 کے سیکشن 3 اور 21 کے تحت دی ہے۔صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری کشمالہ طارق کے عہدے کی مدت مکمل ہو جانے پر دی ہے۔

واضح رہے  5 سال پہلے 27 فروری 2018 کو کشمالہ طارق کو وفاقی محتسب تعینات کیا گیا تھا ۔اس عہدے کی میعاد 4 سال ہے جو 27 فروری 2022 کو ختم ہوئی۔  ان کی مدت ملازمت کے دوران 4 وزرا اعظم شاہد عباسی،ناصر الملک،عمران خان اور شہباز شریف آئے 3وزیر اعظم فارغ  ہوئے۔

فوزیہ وقار ڈیولپمنٹ میں صنفی مسائل پر گہری نظر رکھنے والی ایک ماہر لیڈر کے طورپرعالمی پہچان کی حامل ہیں۔انہیں پاکستان اور کینیڈا میں حکومتی اور سول سائٹی کے مختلف اداروں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے جہاں فوزیہ نے انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے پر بڑے بڑے پروگراموں کی سربراہی کی ہے۔خواتین کے اسٹیٹس کے حوالے سے پنجاب کمیشن کی چیئر پرسن کے طورپر،فوزیہ اہم حکومتی امور میں صنفی مساوات کو قائم کرنے میں کامیاب رہیں، جس کے لیے انہوں نے اپنی کوششوں سے تیار کردہ منفرد ڈیٹا کلیکشن مکینزم سے ٹھوس ثبوت فراہم کئے۔ اس وقت وہ ڈیولپمنٹ کنسلٹنسی، راہ سینٹر فار مینجمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سربراہ ہیں اور پالیسی بنانے والے ئی بورڈ اور کمیٹیوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے 2019میں بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔