لاہور: شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناوالےطالب علموں کے گینگ 102 کے سرپرست گرفتار

لاہور: شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناوالےطالب علموں کے گینگ 102 کے سرپرست گرفتار

ایک نیوز:  لاہور میں 35  لڑکوں پر مشتمل گینگ 102 کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 102 گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔  پکڑے گئے تینوں مرکزی ملزم غالب، رافع اور شہزاد گینگ کی سرپرستی کرتے تھے ۔ ملزمان کے مطابق فلموں سے متاثر ہو کر گینگ بنایا گینگ کے رکن مختلف کالجز کے طالب علم ہیں۔گروہ کے کسی لڑکے کی کسی سے بھی لڑائی ہوتی تو سارا گروپ پہنچ کر لڑنے وسکے کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور بعد میں  تشدد کی ویڈیوز کو  سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ تشدد کی ویڈیوز  اپ لوڈ کر کے خوف و ہراس پھیلایا جاتا تاکے لوگ ڈریں ۔

 گینگ کے خلاف گلبرگ میں ایک نوجوان پر تشدد  کے الزام میں مقدمہ درج ھوا تو انکشاف ھوا تھا۔ملزمان نے حیات نامی طالب علم کو سنوکر کلب میں  تشد د کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پولیس نے گینگ کے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے باقی افراد اعلی پولیس افسران کے سامنے معافی مانگنے کے لئیے تیار  ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/25-Feb-2023/25885