لاہور: موٹروے کے قریب ویگن الٹنے سے 8 افراد شدید زخمی

Feb 28, 2023 | 12:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور، شیرا کوٹ کے علاقے ٹھوکر موٹروے کے قریب ویگن الٹنے سے 8 افراد شدید زخمی  ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق  ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں 2 زخمیوں کی حالت نازک  ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ  زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

واضح رہے کہ حجرہ شاہ مقیم  قصور روڈ پر اڈہ صالحوال کے قریب کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی تھی ، جس کے باعث طالب علم بہن بھائی سمیت4افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ حجرہ شاہ مقیم قصور دیپالپور روڈ پرتیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔ مقیم ٹریفک حادثہ میں دوافراد موقع پر اور دو ہسپتال پہنچ کرجاں بحق ہوئےجبکہ  ایک خاتون زخمی تھی۔ریسکیو رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔ متوفیان میں عیسرہ بی بی اسکا بھائی فراز ڈرائیوراحمد علی اورموٹر سائیکل سوارعمران شامل تھے۔ موٹر سائیکل سوار عمران اپنی والدہ کو منڈی احمد آباد سےلیکر پاسپورٹ بنوانے جارہا تھا۔ مقیم طالب علم بہن بھائیوں فراز اور عیسرہ کو کار ڈرائیوراحمد علی کالج چھوڑنے جارہا تھا ۔زیادہ اموات کار کےموٹر سائیکل سے ٹکرا کرالٹنےکے باعث ہوئیں۔

لاہور بند روڈ ساندہ میں ٹرک نےموٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کر تھا۔موٹرسائیکل سوار 29 سالہ نوجوان شاہد محمود کو ٹرک نے کچل کر ہلاک کیا تھا جس کے بعد  پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک ڈرائیور زبیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

پسرور میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں  ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔شہزادہ روڈ پرموٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سےٹکرا گئی جس سے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ حمزہ سجاد جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا  بھائی عمیر زخمی ہو گیا۔ ریسکیونے نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو پسرور منتقل کردیاہے۔ جاں بحق اور زخمی دونوں بھائیوں کاتعلق پسرورکےعلاقےنوکریاں مغلاں سےہے۔
 

مزیدخبریں