ایک نیوز: کراچی، ڈیفنس سے 8 سالہ بچہ گھر سے باہر بال اٹھانے گیا تو مبینہ طور پر اغوا ہو گیا ۔
رپورٹ کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مغوی بچے کے والد ملک وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق عبداللہ نامی بچہ گزشتہ شام گھر سے باہر بال اٹھانے گیا تھا۔گھر کے باہر شام ساڑھے سات بجے ایک سفید رنگ کی گاڑی آکر رکی تھی،شبہ ہے کہ گاڑی میں سوار افراد نے میرے بیٹے کو اغوا کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔گھر کے اطراف میں لگے مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ تحصیل فیروز والا کے شہر کوٹ عبدالمالک میں اغوا کاروں نے تاجر کے بیٹے کو اغوا کرکے ایک کڑور تاوان کی ڈیمانڈ کر دی تھی۔ اہلخانہ کے مطابق بچے کا دادا الیاس بچے کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ راستہ میں تین افراد نے اسلحہ کے زور پر دادا اور پوتے کو روک لیا اور اغوا کار بچہ چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگے ۔گولیوں کی تھرتھراہٹ سے علاقہ گونج اٹھا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔